مقالہ
مقالہ:
مقالہ کے لغوی معنی “بات” یا “گفتگو” یعنی جو کچھ کہا جائے- اصطلاح میں کسی خاص موضوع پر علمی و تحقیقی انداز میں
تحریری اظہار خیال کو مقالہ کہتے ہیں۔ مضمون اور مقالہ در حقیقت ایک صنف کے دو روپ ہیں۔ دونوں کے درمیان فرق صرف یہ ہے کہ مضمون قدرے مختصر ہوتا ہے۔ اس کا انداز اور مفہوم سادہ ہوتا ہے۔ جبکہ مقالہ نسبتاْ طویل اور عالمانہ ہوتا ہے – مقالہ میں مضمون کی نسبت زیادہ گہرائی ہوتی ہے اور وہ زیادہ ٹھوس ہوتا ہے۔ اصل اہمیت دونوں کے درمیان اختلاف مزاج کی ہے۔
اُردو مقالے کا ارتقاء:
علمائے مذہب نے مذہبی موضوعات پر اعلیٰ پائے کے تحقیقی مقالے لکھے۔ ان میں مولانا شبلی نعمانی ، سید سلیمان ندوی ، ابوالکلام آزاد، عبد الماجد دریابادی وغیرہ کی محققانہ تحریروں میں ایک عالمانہ شان پائی جاتی ہے۔
