مضمون
مضمون کسے کہتے ہیں؟
کسی معین موضوع پر اپنے خیالات اور جذبات و احساسات کا تحریری اظہار مضمون کہلاتا ہے ۔ مضمون کے لیے موضوع کی کوئی قید نہیں۔ مضمون کی بالعموم ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔ سب سے پہلے زیر بحث مسئلے کا تعارف کرایا جاتا ہے۔ پھر اس کی حمایت یا مخالفت میں دلائل دیئے جاتے ہیں اور آخر میں نتیجہ پیش کیا جاتا ہے کسی بھی موضوع پر اپنے خیالات و جذبات کو مربوط اور مدلل انداز میں اس طرح صفحہ قرطاس پر لکھنا کہ پڑھنے والا خیالات سے متاثر ہو سکے۔ لکھاری کی رائے اور معلومات مضمون میں موجود ہوتے ہیں۔
مضمون نویسی کی اقسام:
مضمون نویسی کی دو اقسام ہیں۔ روایتی اور غیر روایتی
۱۔ روایتی مضامین عام طور پر تعلیم ، فطرت . اور سنجیدہ موضوعات سے نمٹنے کا درس لیے ہوتے ہیں۔
۲۔ غیر روایتی مضامین ذاتی اور عنصر پر مبنی ہوتی ہیں۔
اُردو مضمون نویسی کا ارتقاء:
اُردو میں مضمون نویسی کا باقاعدہ آغاز سر سید احمد خان سے ہوا۔ انھوں نے مذہبی، سیاسی ، ادبی ، علمی ، معاشرتی ، تاریخی، فلسفیانہ اور دیگر موضوعات پر بکثرت مضامین لکھ کر ہم عصر ادیبوں کو ایک نیا راستہ دکھایا۔ سر سید نے اپنے مضامین کے ذریعے سادہ نویسی کی جو روایت قائم کی، اُس پر چلتے ہوتے بعد کے ادیبوں اور قلم کاروں نے اردو مضامین کے ذخیرے کو بیش بہا اور متنوع جواہر پاروں سے مالا مال کیا۔ رفتہ رفتہ علمی و ادبی موضوعات پر حقیقی نقطہ نظر سے لکھا جانے لگا اور اس طرح مقالہ وجود میں آیا۔
